12 ستمبر، 2021، 9:34 AM

دہلی میں موسلا دھار بارش نے 46 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا

دہلی میں موسلا دھار بارش نے 46 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے 46 برسوں کا سالانہ مون سون بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے 46 برسوں کا سالانہ مون سون بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ اس مون سون سیزن میں کل 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو 1975 کے بعد سب سے زیادہ بارش کا ایک ریکارڈ ہے۔دہلی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا اور پروازیں معطل ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ نئی دہلی کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ریکارڈ توڑ بارش ہونے کے باوجود ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔ درجن بھر شہری مختلف واقعات میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جب کہ ذرائع آمد و رفت معطل ہو گئے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے۔ میونسپل اداروں اور اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بارشوں کا پانی مرکزی شاہراؤں اور انڈر پاسز میں جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور لوگ پیدل اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہوگئے۔

News ID 1908121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha