چین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

چین میں ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  چین میں ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق چین کے بندرگاہی شہر ڈالیان میں واقع ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے ساتھ ہی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ اپارٹمنٹ میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو باہر نکالا۔ 20 کے قریب افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور 5 شدید زخمی ہیں جب کہ باقی افراد کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران کافی مالی نقصان ہوا۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1908115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =