1 اگست، 2021، 5:23 PM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 42 لاکھ 34 ہزار 90 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 42 لاکھ 34 ہزار 90 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 97 ہزار 610 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے مرے والوں کی تعداد 42 لاکھ 34 ہزار 90 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 97 ہزار 610 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے مرے والوں کی تعداد  42 لاکھ 34 ہزار 90 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 50 لاکھ 45 ہزار 479 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 162 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 93 لاکھ 18 ہزار 41 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سےامریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 29 ہزار 315 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 57 لاکھ 45 ہزار 24 ہو چکی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 24 ہزار 384 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 824 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 56 ہزار 437 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار 855 ہو گئی۔

News Code 1907608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha