مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد بہت تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 19سے 25 جولائی کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ گئی۔ اس عرصے میں کورونا سے 69 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں، اموات کی شرح 21 فیصد بڑھ گئی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق سب سے زیادہ اموات امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا سے رپورٹ ہوئیں اور کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد بھی 8 فیصد بڑھ گئی۔
آپ کا تبصرہ