مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے تقریبا ساڑھے 11 ہزار ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ 33 کھیلوں کے 50 ڈسپلن میں 339 ایونٹس ہوں گے۔
اولمپکس ولیج میں کووڈ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، مجموعی طور پر 87 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 12 ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔
کووڈ 19 کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس تماشائیوں کے بغیر ہوگا، اولمپکس میں شرکت کے لیے ایرانی کھلاڑیوں کا پہلا کاررواں بھی ٹوکیو پہنچ گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ