8 جولائی، 2021، 5:14 PM

جنگ، افغانستان کے مسئلہ کا راہ حل نہیں/افغان نمائندوں کا ایران کی میزبانی پر شکریہ

جنگ، افغانستان کے مسئلہ کا راہ حل نہیں/افغان نمائندوں کا ایران کی میزبانی پر شکریہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں افغان نمائندوں نے اختتامی اعلامیہ میں بین الافغان مذاکرات کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کے مسئلہ کا راہ حل نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں افغان نمائندوں نے اختتامی اعلامیہ میں بین الافغان مذاکرات کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ  افغانستان کے مسئلہ کا راہ حل نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق تہران میں افغان نمائندوں نے چھ شقوں پر ایک اعلامیہ صادر کیا ہے جس میں ایران کی میزبانی میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کو کامیاب قراردیتے ہوئے ایران کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایران نے افغانستان کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلے میں شاندار کردار ادا کیا ہے اور افغان نمائندے ایران کی میزبانی  اور حسن نیت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

افغان نمائندوں نے اعلامیہ میں افغانستان کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے افغان عوام کے گھروں، مدرسوں ، اسپتالوں اور مارکیٹوں کو نشانہ بنانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں کیفر کردار تک پنہچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان نمائندوں نے تہران اجلاس کو افغانستان میں قیام امن و صلح کے لئے بہترین موقع قراردیا ہے۔ تہران اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانتسان میں امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون پیش کرنے کے لئے تیار ہے اور ایران افغان قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

News Code 1907291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha