مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں افغان رہنماؤں کے اجلاس اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان رہنماؤں کو اب افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کی کوشش کرنی چاہیے اور ایران بھی اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا تک افغان رہنماؤں کو افغانستان کے مستقبل کے لئے روڈ میپ تیار کرلینا چاہیے اور آئندہ آنے والی افغان نسلوں کو امن و صلح کا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔، افغانتسان میں پائدار امن کے سلسلے میں ایران بھی اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نےافغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان رہنماؤں کو اب افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کی کوشش کرنی چاہیے اور ایران بھی اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
News ID 1907285
آپ کا تبصرہ