پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے

اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبارہاآرٹض نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبارہاآرٹض  نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اخبار کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ افغان طالبان کریں گے۔

ادھر اسرائیل نے خلیج فارس میں اپنا پہلا سفارت خانہ ابوظہبی میں کھول لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے ہیں۔ اسرائیل کا عرب ممالک پرسیاسی کنٹرول میں اضافہ ہوگيا ہے اور اس نے امارات، بحرین اور بعض دیگر عرب ممالک کو سیاسی میدان میں چت کرکے ان پر سیاسی قبضہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کی پاکستان پر بھی سیاسی قبضء کرنے کی کوششوں میں اضآفہ ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں اسے امریکہ اور سعودی عرب کی بھ رپور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1907197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =