18 جون، 2021، 12:02 PM

صدر حسن روحانی نے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے دورے کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

صدر حسن روحانی نے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے دورے کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے دورے کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات بہت ہی اہم ہے۔ ایرانی عوام کی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت ایران کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے دورے کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات بہت ہی اہم ہیں۔ ایرانی عوام کی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت ایران کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ ووٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ الیکٹرانک انتخابات کے تمام مراحل طے کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور آئندہ انتخابات الیکٹرانک مشینوں کے ذریعہ منعقد ہوں گے۔ صدر روحانی نے کہا کہ تیرہویں صدارتی انتخابات  بہت ہی اہم ہیں اس کے علاوہ  چھٹے  شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات، پانچویں خبرگان کونسل اور گیارہویں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں بھی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی عوام جشن انتخابات میں جوش و خروش اور قومی اور شرعی ذمہ داری کے ساتھ  بڑے پیمانے پر ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ لوگ لمبی لمبی قطاروں میں ووٹ دینے کے لئے کھڑے ہیں۔ ایران کے صدارتی انتخابات کے میدان میں اس وقت 4 امدیوار موجود ہیں۔ جن میں آیت اللہ ابراہیم رئیسی، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی شامل ہیں۔

News Code 1906996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha