پاکستان کا غزہ میں بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی مظالم اور جرائم کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور غزہ کی مخدوش صورتحال پر بین الاقوامی افواج غزہ کے اندر تعینات کی جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی مظالم اور جرائم کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور غزہ کی مخدوش صورتحال پر بین الاقوامی افواج غزہ کے اندر تعینات کی جائیں۔ غزہ کی صورتحال پر نیویارک میں بلائے گئے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب اسرائیل کو کہا جائے کہ بس بہت ہوگیا، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف ان جرائم کی معافی نہیں ملنی چاہیے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مظلوم فلسطینی باشندوں پر ظلم کی انتہا کررکھی ہے، اسرائیلی مظالم سے درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی، پچاس ہزار بے گھر ہوگئے، بمباری کے سبب غزہ میں اشیائے خورونوش کی قلت ہے، غزہ اندھیرے میں ڈوب چکا اور روشنی صرف اسرائیلی میزائل حملوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے فوری اقدامات کا وقت آچکا ہے، سلامتی کونسل کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت افسوس ناک ہے، آج ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کچھ کرتے ہیں یا نہیں یہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا، اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ عالمی برادری کی ترجیح ہونی چاہیے۔

News Code 1906596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =