مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کا سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ یا چینل نہیں ہے۔ سپاہ کے رابطہ عامہ کے بیان کے مطابق سپاہ کے سربراہ کے بیانات صرف سپاہ نیوز کی جانب سے شائع کئے جاتے ہیں۔ سپاہ کے رابطہ عامہ نےسماجی سائٹوں پر میجر جنرل حسین سلامی کے نام سے منسوب بعض خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نام سے سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ یا چینل موجود نہیں ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کے سربراہ کا سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ نہیں ہے۔
News ID 1905646
آپ کا تبصرہ