28 جنوری، 2021، 9:11 AM

پاکستانی حکومت کا یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

 پاکستانی حکومت کا یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

پاکستان میں یکم فروری سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں یکم فروری سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد این سی او سی کی جانب سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے کھل جائیں گی جب کہ کراچی، حیدرآباد ، لاہور اور پشاور میں تمام تعلیمی اداروں میں 50،50 فیصد طلبا کلاسز میں شرکت کرٓسکیں گے۔

News ID 1905004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha