مازندران میں ایک واقف نے اپنی زمین کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے لئے وقف کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مازندران کے شہر نور میں ایک واقف نے دھان کی 5 ہزار میٹر مربع زمین کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے لئے وقف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مازندران کے شہر نور کے گاؤں شیر کلای  میں ایک واقف نے دھان کی  5 ہزار میٹر مربع زمین کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے لئے وقف کردیا ہے۔

نور شہر کے گاؤں شیر کلای کے رہائشی میاں اور بیوی نے باہمی صلاح اور مشورے کے ساتھ اس نیک کام میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ، دونوں کے ہاں کوئی اولاد نہیں ۔ دونوں کا کہنا ہے کہ مال و دولت اللہ تعالی کی عطا کردہ ہے لہذا اس کو اسی کے راستے پر خرچ کرنا چاہیے دونوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ اپنی جائیداد ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی پیشرفت اور توسیع کے لئے وقف کردی۔ میاں اور بیوی دونوں کے پاس دھان کی کئی ہیکٹر زمین موجود ہے ان کے پاس چاول صاف کرنے کا کارخانہ بھی موجود ہے انھوں نے اپنی زمینوں سے ہونے والی  درآمد محروم اور غریب طلباء کی تعلیم کے سلسلے میں خرچ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری کے بہیمانہ قتل کے بعد نور شہر کے گاؤں شیر کلای کے رہائشی حاج علی محمد پور نے اپنے کھیت  سے 5 ہزار مربع میٹر زمین کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ۔

حاج علی محمد پور کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے مال اور جان کو دین اسلام کی ترویج اور فروغ کے لئے وقف کردیا ہے، دشمنوں نے ہم سے شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید فخری زادہ کو چھین لیا ہے ہم اپنے مال کو وقف کرکے ان کی راہ پر گامزن رہیں گے اور دین اسلام کی حفاظت کے سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق حاج علی محمد پور کی وقف کردہ زمین کی مالیت 30 ارب تومان ہے، جسے ایران کے ایٹمی پروگرام کی تحقیق اور ریسرچ کے امور پر صرف کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم دونوں میاں اور بیوی نے شہید فخری زادہ کی شہادت کے بعد نیت کی کہ ہم اپنی زمین کو ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے فروغ کے لئے وقف کریں گے اور آج ہمیں اپنی نیت پر عمل کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہم نے اللہ تعالی کے عطا کردہ مال کو اسی کی راہ میں صرف کردیا ،اللہ تعالی ہماری اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور دین اسلام کی حفاظت اور فروغ کے سلسلے میں ہماری مدد فرمائے۔

News Code 1904353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =