28 نومبر، 2020، 7:31 PM

امریکہ میں 1 دن میں 2 لاکھ کورونا وائرس کیسز، 1500 ہلاکتیں

امریکہ میں 1 دن میں 2 لاکھ کورونا وائرس کیسز، 1500 ہلاکتیں

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد کیسز اور 1500 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد کیسز اور 1500 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق امریکہ میں مسلسل 25 روز سے یومیہ 1 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  امریکہ میں کورونا کے مجموعی کیسز 1کروڑ 34 لاکھ اور اموات 2 لاکھ71 ہزار ہوگئی ہیں، جس کے بعد لاس انیجلس کاؤنٹی میں پیر سے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نئی پابندیوں کے تحت لاس انیجلس میں اجتماعات پر پابندی ہوگی اور لوگوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

News ID 1904134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha