مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2019 کے مقابلے میں 2020 کے دوران خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اگر حاضر سروس فوجیوں کی خودکشی کی بات کی جائے تو یہ تعداد 30 فیصد زائد بنتی ہے۔ امریکی حکام نے رواں برس کی خودکشیوں کی مجموعی تعداد نہیں بتائی لیکن رواں برس مارچ کے بعد سے صرف امریکی فضائیہ کے تقریباً ایک سو اہلکاروں نے خودکشیاں کی ہیں۔ امریکی حکام نے جنگی علاقوں میں تعیناتی، قدرتی آفات سے مقابلہ اور بدامنی کا شکار امریکی شہروں میں تعیناتی کو فوجیوں میں خودکشیوں کے رجحان میں اضافے کی وجوہات قرار دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ