امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر فراڈ کے الزام میں گرفتار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو فراڈ کے الزام میں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو فراڈ کے الزام میں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں ڈھائی کروڑ ڈالر کا فراڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے کچھ گھنٹے بعد ہی انہیں مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ عدالت نے 50 لاکھ ڈالر کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

News Code 1902417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =