پاکستان میں کیبل آپریٹرز کو جیو نیوز کی نشریات بند کرنے کی ہدایت

پاکستان کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو جیو نیوز کی نشریات بند یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو جیو نیوز کی نشریات بند یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس اعوان کی پریس کانفرنس کے فوری بعد جیو نیوز کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ جیو نیوز کے ڈائریکٹر نیوز رانا جواد کے مطابق پیمرا حکام کی جانب سے ملک کے بڑے کیبل آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ جیو نیوز کی نشریات کو بند کردیں یا پھر اسے پچھلے نمبر پر ڈال دیا جائے۔ذرائع کے مطابق کئی شہروں میں جیو نیوز کو پچھلے نمبروں پر ڈال دیا گیا ہے یا پھر اس کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں جیو نیوز کی نشریات بند یا پھر پچھلےنمبروں پرڈال دیا گیا ہے۔

ادھر چیئرمین پیمرا کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے بارے میں ایسے کوئی احکامات نہیں دیئے۔

News Code 1898580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =