10 فروری، 2020، 4:48 PM

عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی بازار میں فی اونس سونا 1 ڈالر اضافہ ہوگیا ہے جے کے بعد عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1572 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی بازار میں فی اونس سونا 1 ڈالر اضافہ ہوگیا ہے جے کے بعد عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1572  ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھنے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے بڑھ گئی۔

قیمتوں میں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی،  پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی بڑھنے کے بعد 90 ہزار 600 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 77 ہزار675  روپے ہوگئی۔

News Code 1897735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha