مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں دینی مرجع آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے شیخ ابراہیم زکزاکی کے اہلخانہ سے ملاقات میں شیخ زکزاکی کو عالم اسلام کا زندہ شہید قراردیا اور ایرانی وزارت خارجہ پرزوردیا کہ وہ شیخ زکزاکی کو رہا کروانے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدام عمل میں لائے ۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے شیخ زکزاکی کو بہادر، شجاع اور دلیر انسان قراردیتے ہوئے کہا کہ شیخ زکزاکی عظیم مجاہد ہیں جن کے 6 بیٹے راہ خدا میں شہید کردیئے گئے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ شیخ زکزاکی کو شدید مظالم کا نشانہ بنایا گیا ہے ان کی جسمانی صورتحال تشویشناک ہے انھیں طبی سہولیات دستیاب نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شیخ ابراہیم زکزاکی عام اسلام کے زندہ شہید ہیں اور نائجیریا کی حکومت کو انھیں مزید ظلم و ستم کا نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے اور انھیں فوری طور پر آزاد کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ