بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 2 افسر زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 2 افسران زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 2 افسران زخمی ہوگئے ہیں۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوئے جن میں ایک میجر اور ایک کیپٹن شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری، راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے ۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

News Code 1895849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =