30 اکتوبر، 2019، 7:04 PM

روس نے امریکہ کو تیل اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لیا

روس نے امریکہ کو تیل اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لیا

امریکہ نے عراق و شام پر حملہ ان کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے کیا۔ اب روس نے امریکہ کی اس سازشی تھیوری کی حقیقت کو ثابت کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے عراق و شام پر حملہ ان کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے کیا۔ اب روس نے اس سازشی تھیوری کی حقیقت کو ثابت کر دیا ہےاور دنیا کو سیٹلائٹس سے لی گئی تصاویر کے ثبوت دے کر بتا دیا ہے کہ امریکہ شام سے تیل سمگل کر رہا ہے۔ یاہو ڈاٹ کام کے مطابق روسی وزارت وزارت دفاع نے گزشتہ روز سیٹلائٹ انٹیلی جنس کی حاصل کردہ یہ تصاویر شائع کی ہیں اور بتایا ہے کہ امریکہ شام میں داعش کی شکست سے پہلے بھی اور اب بھی شام کا تیل چوری کرکے سمگل کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی فوج کی نگرانی میں بہت تیز رفتاری کے ساتھ تیل نکالا جا رہا ہے اور آئل ٹینکرز کے ذریعے شام سے باہر پراسیسنگ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ ایک تصویر میں دمان آئل گیدرنگ سٹیشن دکھایا گیا ہے جو صوبہ دیر الزور صوبے میں واقع ہے۔ وہاں 100سے زائد آئل ٹینکرز کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح ان تصاویر میں الحسکہ صوبے میں واقع تیل کے ذخائر پر بھی درجنوں ٹرک کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ تصویریں رواں سال اگست اور ستمبر کے مہینوں میں بنائی گئیں۔روسی وزارت دفاع کے عہدیدار آئیگور کونشنکوف کا کہنا تھا کہ " امریکہ اپنی ہی عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام سے تیل نکال رہا ہے اور اسے سمگل کر رہا ہے۔"

News Code 1895004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha