برطانوی پارلیمنٹ نے قبل از وقت انتخابات کی تجویز مسترد کردی

برطانوی پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے وزیراعظم بورس جانسن کی قبل از وقت انتخابات کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے وزیراعظم بورس جانسن کی قبل از وقت انتخابات کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر وزیراعظم بورس جانسن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وزیراعظم کی پیشکش پر حکومتی ارکان نے قبل از وقت انتخابات کا بل پیش کیا جس پر آج ووٹنگ ہوئی تاہم حکمراں جماعت دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں تیسری بار ناکامی پر اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی پر برہم ہوگئے اور قبل از وقت انتخابات کی حمایت نہ کرنے پر اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس پر لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن رہنما جرمی کوربن نے کہا کہ وزیر اعظم ہر قسم کے جھوٹ بولتے رہے ہیں ۔ بورس جانسن نے شکست تسلیم نہ کرتے ہوئے آج ایک بار پر قبل از وقت انتخابات کروانے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کریں گے جس کے لیے انہوں نے لیبر پارٹی کو نکال کر باقی پارٹیوں کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ اس طرح برطانوی پارلیمنٹ ایک بار پھر اندرونی انتشار کا شکار ہو گئی ہے۔

News Code 1894968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =