1 اگست، 2019، 10:27 AM

شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ " ونسن " نامی مقام سے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جنہوں نے مشرقی ساحلی پٹی پر 250 کلومیٹر کا فاصلہ کامیابی کے ساتھ طے کیا۔

خیال رہے کہ اس سےقبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو امریکہ کے ساتھ مشترکہ عسکری مشقیں کرنے پر خبردار کیا تھا۔

ادھر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میزائل کے تجربات بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم نہیں کر سکیں گے۔

News Code 1892596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha