مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور کے علاقہ مومن پورہ میں ایک مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ماں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ بروقت موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کرکے تمام افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے 3 بچے 6 سالہ خرم شہزاد، 8 سالہ ہارون اور 10 سالہ سنیہا جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقہ مومن پورہ میں ایک مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ماں سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔
News ID 1892441
آپ کا تبصرہ