مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ کرد تنظیم قسد سے وابستہ فوجی کمانڈرمظلوم عبدی نے کہا ہے کہ اگر ترکی نے کردوں پر حملہ کیا تو اس کے نتیجے میں بڑی جنگ چھڑ جائےگی۔ مظلوم عبدی نے کہا کہ ہم ترکی کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں اور ہم نے شام اور ترکی کی سرحد پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات کردیئے ہیں۔اس نے کہا کہ اگر ترکی نے کردوں کے کسی علاقہ پر حملہ کیا تو اس کا سخت جواب دیا جائےگا۔
امریکہ کی حمایت یافتہ کرد تنظیم قسد کے فوجی کمانڈرنے کہا ہے کہ اگر ترکی نے کردوں پر حملہ کیا تو اس کے نتیجے میں بڑی جنگ چھڑ جائےگی۔
News ID 1892301
آپ کا تبصرہ