14 جولائی، 2019، 12:10 AM

حرم رضوی میں نور و سرور اور جشن و خوشی کا سماں

حرم رضوی میں  نور و سرور اور جشن و خوشی کا سماں

مشہد مقدس میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم رضوی نورو سرور اور جشن و خوشی میں ڈوبا ہوا ہے۔

  مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم رضوی  نورو سرور اور جشن و خوشی میں ڈوبا ہوا ہے۔ زائرین اور مجاورین " رضا یا رضا " کا زمزمہ کرتے ہوئے حرم مطہر پر پھول نچھاور کررہے ہیں۔ اس موقع پر حرم رضوی میں مخصوص پروگرام پیش کئے جارہے ہیں جس میں قیصدہ خوانی اور تقریریں شامل ہیں ۔ قرآنی مقابلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ آج مشہد مقدس میں لاکھوں ایرانی اور غیر ایرانی زائرین حرم رضوی کی زيارت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ یکم ذی القعدہ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت سے گیارہ ذی القعدہ حضرت امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت تک کے ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جارہا ہے - مشہد مقدس اس وقت زائرین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت سے چھلک رہا ہے اور ہر طرف جشن و سرورکا سماں ہے حرم مطہر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ چراغاں کیاگیا ہے ہر طرف نور ہی نور اور خوشی ہی خوشی ہے۔

News ID 1892130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha