پاکستان میں اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیلیے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق

پاکستان میں اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی، بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنیاد پرمیرحاصل بزنجو مضبوط امیدواربن گئے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت نے راجہ ظفرالحق پربھی اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کردیا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد رہبر کمیٹی کے اگلے اجلاس میں میر حاصل بزنجو کا نام حتمی منطوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

News Code 1892071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =