7 جولائی، 2019، 5:36 PM

سعودی عرب کے ولیعہد عیاش اور دین اسلام و شریعت کے دشمن

سعودی عرب کے ولیعہد عیاش اور دین اسلام و شریعت کے دشمن

سعودی عرب پر حکمراں خاندان آل سعود کے راز فاش کے والے شخص مجتہد نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے مفسدانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان عیاش ہیں اور وہ دین اسلام اور شریعت محمدی کے بڑے دشمن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پر حکمراں خاندان آل سعود  کے راز فاش کے والے شخص مجتہد نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے مفسدانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان عیاش اور مفسد ہیں اور وہ  دین اسلام اور شریعت محمدی کے بڑے دشمن بھی ہیں۔ مجتہد کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان جان بوجھ کر دینی احکام کی مخالفت کررہا ہے اور وہ دین و عقیدہ کے خلاف جنگ کرنے پر کمر بستہ ہوگیا ہے۔ مجتہد کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان خصوصی اجلاس میں دین کی اعلانیہ مخالفت کرکے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

News Code 1891968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha