مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عمران خان نے مودی کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام ضروری ہے، امن و استحکام سے ہی خطے میں ترقی آسکتی ہے، اور ترقی کے لئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے، مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔
News ID 1891175
آپ کا تبصرہ