2 جون، 2019، 12:30 PM

بھارت میں پیٹرول کی قیمت میں کمی ، پاکستان میں اضافہ

بھارت میں پیٹرول کی قیمت میں کمی ، پاکستان میں اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد خام تیل کی قیمتیں مزید 3 فیصد تک کم ہوگئیں،جس کے ساتھ ہی بھارت میں بھی قیمتیں کم ہوئیں تاہم پاکستان میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد خام تیل کی قیمتیں مزید 3 فیصد تک کم ہوگئیں،جس کے ساتھ ہی بھارت میں بھی قیمتیں کم ہوئیں تاہم پاکستان میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مئی میں خام تیل کی قیمت میں 9 ڈالر فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی، اس حوالے سے بتایا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گرنے کا امکان ہے، خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باعث بھارت میں حکومت نے 4 بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا اعلان کردیا تاہم کمی کا اعلان ایک معمولی شرح سے کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام 4 شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 12 پیسے کمی کی گئی۔ متعلقہ ویب سائٹ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق بمبئی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 77 روپے 34 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل 69 روپے 69 پیسے ہوگی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ دہلی میں کم ٹیکس کی وجہ سے دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے کم قیمت میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی جاری ہے۔

News Code 1891025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha