1 جون، 2019، 12:29 PM

عراق اور شام میں امریکی حملوں میں 1300 عام شہری جاں بحق

عراق اور شام میں امریکی حملوں میں  1300 عام شہری جاں بحق

امریکی اتحادی فورسز نے اقرار کیا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف گزشتہ 5 برس میں فضائی حملوں سے 13 سو زائد عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اتحادی فورسز نے اقرار کیا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف گزشتہ 5 برس میں فضائی حملوں سے 13 سو زائد  عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکی اتحادی فورسز نے اگست 2014 اور اپریل 2019 کے درمیانی عرصے میں 34 ہزار 502 فضائی حملے کیے۔ اس درمیانی عرصے میں امریکی اتحادی فورسز سے غیر ارادی طور پر تقریباً 13 سو 2 شہری جاں بحق ہوئے۔ اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ مزید ایک سو سے زائد شہریوں کی ہلاکت سے متعلق شواہد سامنے آسکتے ہیں۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل (اے آئی) نے امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت سے متعلق پیش کردہ اعداد وشمار کو مشکوک قرار دیا۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے اے آئی نے کہا کہ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد امریکی دعوے سے کہیں زیادہ ہے۔  لندن میں فعال سیرن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صرف شام میں اتحادی فوجیوں کے فضائی حملوں میں 3 ہزار 800 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

News Code 1891007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha