پاکستان کا بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کے نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کا دعوی

پاکستان نے گلگت بلتستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کی معاونت سے چلنے والے نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے گلگت بلتستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کی معاونت سے چلنے والے نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ بلورستان نیشنل فرنٹ (حمید گروپ ) کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی " را " سے ہے اور یہ  نیٹ ورک گلگت بلتستان میں عدم استحکام پیدا کرنے اور انتشار پھیلانے کے منصوبے پر کام کررہا تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کے زیر سرپرستی گلگت بلتستان کی ذیلی قوم پرست تنظیم ’بلورستان نیشنل فرنٹ  (حمید گروپ) کی آبیاری کی گئی، اور ’را‘کا ہدف جامعات کے طلبا اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کو ٹارگٹ کر کے دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینا تھا۔

حمید خان کوعالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر کرنے اور گلگت بلتستان میں دہشت گردی کرنے کی سرگرمیوں پر لگایا گیا، " را " کے اشاروں  پر ہی حمید خان نےعالمی مالیاتی اداروں کو خطوط کے ذریعے گلگت بلتستان و دیگر جگہوں پر 6 مجوزہ ڈیموں کے لیے مالی و تکنیکی مدد فراہم کرنے سے روکنے کی کوششیں کیں، ذیلی قوم پرست تنظیم ’بلورستان‘ ٹائمز میگزین کے ذریعے علیحدگی پسند سوچ کو ہوا دے رہی تھی۔

News Code 1890695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =