یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کا امارات اور سعودی عرب کو انتباہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو متنبہ کیا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں ان کی شکست یقینی ہے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کے شعلے سعودی عرب اور امارات تک بھی پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما محمد البخیتی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں ان کی شکست یقینی ہے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کے شعلے سعودی عرب اور امارات تک بھی پہنچیں گے۔

البخیتی نے کہا کہ گذشتہ سال یمنی فوج کی تجویز پر سعودی عرب کے اندر میزائل اور ڈرون حملوں کو متوقف کردیا گیا تھا تاکہ اس طرح سعودی عرب اور امارات یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ کو روک لیں لیکن انھوں نے یمن کے خلاف جنگ متوقف کرنے کے بجائے اس کی شدت میں اضافہ کردیا ان ے حملوں میں اضافہ ہوگیا اور دشمن نے ہماری امن کی کوششوں سے سوء استفادہ کیا اور اب ہمنے وہی پہلے والی پالیسی اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

News Code 1890525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =