ابوبکر البغدادی کی پانچ سال بعد  ویڈیو کے ذریعہ منظر عام پر آگئے

وہابی دہشت گرد تظیم داعش ( دولتِ اسلامیہ عراق و شام) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی پانچ سال بعد ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ شام و عراق میں داعش کی حکومت کے خاتمے کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد  تظیم داعش ( دولتِ اسلامیہ عراق و شام) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی پانچ سال بعد ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ شام و عراق میں داعش کی حکومت کے خاتمے کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابوبکر البغدادی کو آخری بار عراق کے شہر موصل میں 2014 میں دیکھا گیا تھا جب انھوں نے شام اور عراق میں اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔ نئی ویڈیو میں وہ شام میں اپنے آخری گڑھ باغوز میں شکست کا اعتراف کر رہے ہیں۔ داعش کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اپریل کی ہے جو الفرقان میڈیا گروپ پر شائع کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بغدادی نے کہا کہ سری لنکا میں ایسٹر حملے باغوز میں شکست کا بدلہ ہیں، اب داعش کا دو افریقی ممالک برکینا فاسو اور مالی کی شدت پسند تنظیموں سے اتحاد ہو چکا ہے۔البغدادی نے 18 منٹ کی ویڈیو میں شام میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی لیکن اس جنگ کے بعد بہت سی جنگیں در پیش ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو امریکہ اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر تشکیل دیا تھا اور آج بھی امریکہ اور سعودی عرب اس کی حمایت کررہے ہیں۔

News Code 1890130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =