31 مارچ، 2019، 9:02 PM

جولان کے بارے میں امریکی صدر کا فیصلہ مردود

جولان کے بارے میں امریکی صدر کا فیصلہ مردود

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین جولان کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کو مردود سمجھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین جولان کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو مردود سمجھتی ہے۔

موگرینی نے تیونس میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولان کے بارے میں امریکی صدر کا فیصلہ ناقابل قبول ہے یورپی یونین جولان کے علاقہ کو شامی سرزمین کا حصہ سمجھتی ہے۔ اس نے کہا کہ شام کے بحران کا حل  صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔

News ID 1889318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha