یورپی یونین کا برطانیہ کو بریگزٹ پر عمل کی مدت میں توسیع دینے پر آمادگی کا اظہار

یورپی یونین نے برطانیہ کو بریگزٹ پر عمل درآمد کے لیے مزید وقت دینے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے برطانیہ کو بریگزٹ پر عمل درآمد کے لیے مزید وقت دینے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے حکام کا کہنا تھا کہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمنٹ سے یقینی بنانے کے لیے اگر مزید وقت درکار ہوا تو اس میں محدود تاخیر کی اجازت دی جائے گی۔یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اگر بریگزیٹ کی تاریخ میں تاخیر کی درخواست کی گئی تو اس کے حق میں ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا اور چند ماہ کی توسیع دی جائے گی۔ بریگزیٹ کے معاملات کو دیکھنے والے یورپین یونین کے بیلجیم کے رکن فیلپ لیمبرٹس کا کہنا تھا کہ اگر 12 مارچ کو ہاؤس آف کامنز میں دست برداری کا معاہدہ ناکام ہوتا ہے تو پھر برطانیہ کو آرٹیکل 50 کے تحت توسیع کی درخواست کرنا ہوگی جس کے ساتھ مضبوط منصوبہ بھی ہونا چاہیے اور حتمی معاہدے کے لیے عوام کا تعاون بھی ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر مذاکرات کا وقت بھی 29 مارچ کو ختم ہورہا ہے۔

News Code 1888454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =