مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناقص طیارے اور غیر معیاری تربیت کے باعث تین ہفتوں میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثات کا شکار ہوکر تباہ ہوچکے ہیں۔ بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق حادثات میں تین بھارتی پائلٹ ہلاک اور کئی دیگرافراد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سابق حکام نے اپنی حکومت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے اپنی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ناقص فضائیہ اور غیر معیاری تربیت یافتہ پائلٹوں کے ساتھ پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔
ناقص طیارے اور غیر معیاری تربیت کے باعث تین ہفتوں میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثات کا شکار ہوکر تباہ ہوچکے ہیں۔
News ID 1888287
آپ کا تبصرہ