اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت سے اختلافات حل کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیوتیرس نے پاکستان اوربھارت کو بامعنی باہمی کوششوں کے ذریعے اپنے اختلافات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیوتیرس نے پاکستان اوربھارت کو بامعنی باہمی کوششوں کے ذریعے اپنے اختلافات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انتونیو گیوتیرس نے اپنے بیان میں ایک مرتبہ پھر پلوامہ حملےکی مذمت کی اور کہا کہ حملے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے دوسرا بیان سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین ڈیوجارک نے 2 روز قبل میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’سیکریٹری جنرل نے دونوں ممالک کو زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرے کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد نئی دہلی نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا جسے اسلام آباد نے مسترد کیا۔

News Code 1888278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =