مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات روس کے سفیر لوان جاگریان نے کہا ہے کہ روس کے شہر سوچی میں سہ فریقی اجلاس کے دوران ایران اور روس کے صدور کے درمیان دوطرفہ ملاقات بھی ہوگي۔ روسی سفیر نے کہا کہ سوچی میں روس، ایران اور ترکی کے صدور کا سہ فریقی اجلاس شام میں قیام امن کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے اس اجلاس میں ایران کے صدر روحانی، روس کے صدر پوتین اور ترکی صدر اردوغان شرکت کریں گے، جس میں شام کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ روس اور ایران کے صدور کی دو طرفہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چيت کی جائےگي۔
تہران میں تعینات روس کے سفیر نے کہا ہے کہ روس کے شہر سوچی میں سہ فریقی اجلاس کے دوران ایران اور روس کے صدور کے درمیان دوطرفہ ملاقات بھی ہوگي۔
News ID 1887893
آپ کا تبصرہ