29 جنوری، 2019، 8:28 PM

امریکہ کی جانب سے ہواوے کے خلاف مقدمہ دائر، چین کا سخت احتجاج

امریکہ کی جانب سے ہواوے کے خلاف مقدمہ دائر، چین کا سخت احتجاج

امریکی وزارت انصاف کی جانب سے چین کی موبائل کمپنی ہواوے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے چینی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت انصاف کی جانب سے چین کی موبائل کمپنی ہواوے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے چینی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

امریکہ کی جانب سے کینیڈا میں ہواوے کی سربراہ کی گرفتاری اور ایران کے ساتھ رقوم کی لین دین، دھوکا دہی اور صنعتی جاسوسی جیسے 13 سنجیدہ الزامات کے تحت مس مینگ کی کینیڈا سے حوالگی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے ملکی موبائل کمپنی پر امریکی الزامات کی تردید کرتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ موبائل کمپنی ہواوے نے بھی امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

چین کی معروف موبائل کمپنی کی صدر کو امریکہ کی درخواست پر یکم دسمبر کو کینیڈا میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم 10 ملین کینیڈین ڈالر کی زر ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا تھا لیکن وہ کینیڈا سے باہر نہیں جاسکتیں۔

واضح رہے کہ امریکہ ہواوے کمپنی کی سربراہ کی حوالگی کے لیے آئینی مدت 30 جنوری تک درخواست دائر کرسکتا تھا، چین کے مقدمہ دائر کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کے باوجود امریکہ نے گزشتہ روز مقدمہ دائر کردیا۔

News Code 1887697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha