26 جنوری، 2019، 6:40 PM

ایران کا دفاعی اقتدار مسلح افواج کے باہمی اتحاد کا مظہر ہے

ایران کا دفاعی اقتدار مسلح افواج کے باہمی اتحاد کا مظہر ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج اور سپاہ کے کمانڈروں نے باہمی ملاقات میں ایران کے دفاعی اقتدار کو مسلح افواج کےباہمی اتحاد ،ہمدلی اور یکجہتی کا مظہر قراردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج اور سپاہ کے کمانڈروں نے باہمی ملاقات میں ایران کے دفاعی اقتدار کو مسلح افواج کےباہمی اتحاد ،ہمدلی اور یکجہتی کا مظہر قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی اور سپاہ کی بحریہ کے سربراہ  علی رضا تنگسیری نے سپاہ کے ہیڈکوارٹر پر ملاقات میں  ایرانی بحریہ کے درمیان باہمی تعاون ، ہمدردی اور ہمدلی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ ، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔ اس ملاقات میں سپاہ اور فوج کی بحریہ کے بعض اعلی کمانڈر بھی  موجود تھے۔

News ID 1887618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha