مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وائرل انفیکشن کے نتیجے میں گزشتہ 3 روز میں 12سے زائد نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ 10 بچوں کی ہلاکتیں مٹھی سول ہسپتال میں ہوئی جبکہ چھاچھرو اور ننگرپارکر ہسپتال میں دیگر بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی۔ غذائی قلت اور وائرل انفیکشن کی وجہ سے رواں ماہ نوازئیدہ بچوں کی مجموعی ہلاکتیں 36 تک پہنچ چکی ہیں۔
متاثرہ بچوں کے والدین نے سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے کے لیے ضروری ادویات سمیت دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔
آپ کا تبصرہ