پاکستان امریکہ سے پہلے پڑوسی ممالک کے ساتھ روابط بہتر کرے، حنا ربانی

پاکستانی کی سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ سے روابط بہتر کرنے سے پہلے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کی سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ سے روابط بہتر کرنے سے پہلے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے چاہیے۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان امریکہ تعلقات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے کسی ملک کا اسٹریٹجک پارٹر بننے کے بجائے خاموش ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے پاکستان دنیا میں قوموں کے سامنے اپنی عزت نہیں کرواسکتا۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اہم ترین ممالک اس کے پڑوسی افغانستان، بھارت، ایران اور چین ہیں اور امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کے بجائے پہلے ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے آپ کو ایک اسٹریٹیجک پارٹنر تصور کرتا ہے لیکن یہ حقیقت سے بہت دور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکا کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی عزت کا حق دار نہیں ہے کیونکہ ہماری معیشت امریکی امداد پر انحصار نہیں کرتی۔

News Code 1887266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =