مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی سکھیا گراؤنڈ میں پولیس نے کارروائی کے دوران سال نو پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں سکھیا گراؤنڈ میں قائم منشیات کے اڈے پر پولیس کے چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے سکھیا گراؤنڈ کے اطراف کے علاقے کو گھرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کو سرچ آپریشن کے دوران جائے وقوع سے 2 دستی بم اور ایک بارود سے بھری موٹر سائیکل ملی، موٹر سائیکل میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب تھی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے ناکارہ بنادیا جب کہ جائے وقوعہ سے 7 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سال نو کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔
آپ کا تبصرہ