ہندوستان میں ہندو دہشت گردوں کے حملے ميں 12 عیسائي زخمی

ہندوستان کے علاقہ کولہا پور میں 20 سے زائد ہندو دہشت گردوں نے ایک گھر پر حملہ کرکے عبادت میں مصرف 12 عیسائیوں کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے علاقہ کولہا پور میں 20 سے زائد ہندو دہشت گردوں نے ایک گھر پر حملہ کرکے عبادت میں مصرف 12 عیسائیوں کو زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق کوواڈ گاؤں کے ایک گھر میں میسحی برداری خصوصی عبادت میں مصروف تھی کہ اسی دوران 20 سے زائد نقاب پوش ہندو دہشت گردوںنے تلواروں، لوہے کی سلاخوں اور کانچ کی بوتلوں سے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق ہندو دہشت گردوں کے حملے میں 12 سے زائد مسیحی افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کو نازک حالات کے باعث ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ پریس ٹرسٹ انڈیا کے مطابق انتہاپسندہندوؤں کے حملے کو ناکام بنانے کے لیے مسیحی خواتین نے مرچ پاؤڈر کا استعمال کرکے اپنی جانیں بچائیں اور حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا جس کے باعث کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

News Code 1886764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =