ایرانی حکومت کا آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر ایک دن کے عام سوگ کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی کابینہ نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پررہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع عظام، حوزات علمیہ ، ایرانی عوام اور مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کل بروز بدھ ملک بھر میں ایک دن کےعام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1886759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =