مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ پر بیک وقت 186 جہاز لنگر انداز ہوسکتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چا بہارکی نسبت گوادربڑی بندرگاہ ہے جہاں بیک وقت 186 جہاز لنگر انداز ہوسکتے ہیں۔ گوادر دنیا کی گہرے پانیوں والی چھٹی بڑی بندرگاہوں میں شامل ہے ، مشکل وقت ضرور ہے لیکن حالات بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلال آباد سے پشاور تک ریلوے ٹریک کیلئے فیزیبلیٹی بنوا رہے ہیں، پشاور سے کراچی ایمرجنسی ٹرین چلانے کی کوشش کریں گے۔ 100 دنوں میں 20 ٹرینیں چلائیں اور 3 ماہ میں 20 فیصد مسافر بڑھ گئے۔ 23 مارچ سے نان سٹاپ ٹرین چلائی جائے گی جس کا کرایہ دگنا ہوگا، 30 جنوری سے بزنس کوچ بھی شروع کریں گے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ پر بیک وقت 186 جہاز لنگر انداز ہوسکتے ہیں۔
News ID 1886702
آپ کا تبصرہ