مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحدراستہ ہیں

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن ہی سب کے مفاد میں ہے، دوستی اور امن کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحدراستہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن ہی سب کے مفاد میں ہے، دوستی اور امن کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جنگوں سے تباہی اور نقصان ہوتاہے، مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحدراستہ ہیں، نئی نسل کو آگے بڑھنا اور پھلنا پھولناہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں موجود امن بہت بھاری قیمت چکا کر حاصل کیا گیاہے، ہماری مسلح افواج،لاء انفورسمنٹ ایجنسیزنے امن و امان کی بحالی کے لئے بہت بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں اور اپنےخون سےقیمت چکائی ہے۔

News Code 1886668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =