مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کی جانب سےقائم کردہ فیڈرل کمیشن نے اسکولوں میں اسلحہ کی موجودگی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں میں گنز کی موجودگی طلبا کو محفوظ رکھنےکیلئے ہے۔ فیڈرل کمیشن کی سربراہی امریکی سیکریٹری تعلیم بیسٹی ڈی ووس نےکی۔کمیشن نے رپورٹ میں گن خریدنےکی کم سےکم عمر میں اضافےکےمطالبےکومسترد کرتےہوئے کہاکہ زیادہ تر اسکول شوٹرزنےاسلحہ اپنےخاندان یادوستوں سےحاصل کیا ہے ۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی کی اسکول اسٹاف اورکچھ حالات میں اساتذہ کو بھی مسلح کیاجائے،شہری علاقوں میں اسکول تک پولیس فوری نہیں پہنچ پاتی،لہذامسلح اسٹاف فائدہ مند رہےگا۔ایجوکیشن اتھارٹی سابق فوجیوں ،پولیس افسران کی بھی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔
امریکی صدرٹرمپ کی جانب سےقائم کردہ فیڈرل کمیشن نے اسکولوں میں اسلحہ کی موجودگی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں میں گنز کی موجودگی طلبا کو محفوظ رکھنےکیلئے ہے۔
News ID 1886591
آپ کا تبصرہ