مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میں بم کی اطلاع کے بعد عارضی طور پر عمارت خالی کرا لی گئی ہے۔ فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کیمپس کی کچھ عمارتوں کو خالی کرایا جبکہ اس دوران تمام سٹاف محفوظ رہا اور بعد ازاں انہیں دوبارہ عمارت میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ مینلو پارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سین ماٹیو بم یونٹ نے مینلو پارک میں فیس بک کے کیمپس میں بم کی اطلاع پر فوری ردعمل ظاہر کیا ، تاہم کوئی مشتبہ پیکیج یا ڈیوائس نہیں ملی۔ مینلو پارک پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ابتدائی معلومات کے ذرائع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میں بم کی اطلاع کے بعد عارضی طور پر عمارت خالی کرا لی گئی ہے۔
News ID 1886401
آپ کا تبصرہ